قتل کیس کا فیصلہ، ایک مجرم کو سزائے موت، ساتھی کو عمر قید

قتل کیس کا فیصلہ، ایک مجرم کو سزائے موت، ساتھی کو عمر قید

رب نواز اور عمران عرف گلو کو جرمانہ بھی کیا گیا، اشتہاری سمیت 3 ملزم بری

شاہ پورصدر (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا ) ایڈیشنل سیشن جج شاہ پور میاں شاہد جاوید نے تھانہ جھاوریاں کے ایک مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عمران عرف گلو کو عمرقید ، 8 لاکھ روپے ہرجانہ ، ملزم رب نواز کو سزائے موت ، 8 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے جبکہ اس کیس میں ایک اشتہاری عامر سمیت دیگر دو ملزمان مصطفیٰ، مرتضیٰ کو بری کر دیا ہے مجرموں نے 2023 میں معمولی تلخ کلامی پر ایک نوجوان شاہد اقبال کو دن دیہاڑے سر عام فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ،جس کا مقدمہ تھانہ جھاوریاں میں مقتول کے والد گل محمد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں