دانش سکول گرلز کیمپس ہرنولی میں اینٹی ٹیرارسٹ موک ایکسرسائز
کمرمشانی(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی خصوصی ہدایات پر دانش سکول گرلز کیمپس ہرنولی میں اینٹی ٹیرارسٹ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔
حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر اہم تعلیمی اداروں کی فول پروف سیکیورٹی اور ہنگامی صورتحال میں پولیس و دیگر حساس اداروں کے ریسپانس کا جائزہ لینے کے لیے ایس ڈی پی او پپلاں محمد اوصاف واہلہ کی سربراہی میں مشق کی گئی۔ مشق میں پولیس، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس سمیت متعلقہ اضلاع اور حساس اداروں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔