تھانہ خوشاب کی حدود میں اضافہ، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے تھانہ خوشاب کی حدود میں اضافہ کر دیا گروٹ روڈ کے گاوں جوئیہ تک تھیں اب اس تھانہ کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے۔۔۔
مواضعات منگور، کرپالکہ، محمد شاہ، جلالپور سیداں، ٹھٹی گھنجیرہ اور جوئیہ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے، قبل ازیں یہ مواضعات تھانہ سٹی جوہر آباد کی حدود میں آتے تھے ، پولیس کی جانب سے تھانہ خوشاب کی حددو میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔