گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول شاہ پور سالانہ سپورٹس، ادبی و ثقافتی مقابلہ جات،انعامات تقسیم

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول  شاہ پور سالانہ سپورٹس، ادبی و ثقافتی  مقابلہ جات،انعامات تقسیم

شاہ پورصدر(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)ڈویژنل ڈائریکٹرایجوکیشن چوہدری محمد یار تُلہ نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں سپورٹس ایونٹ کا انعقاد بہتر انداز سے کیا جاسکے۔۔۔

 سکول کے بچے جس طرح سے کھیلوں میں دلچسپی لیتے ہیں اور مقابلوں میں شرکت کرتے ہیں و ہ قابل تعریف ہے اور اس طرح سے ان کی تعلیم پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ وہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول شاہ پور شہر میں تحصیل سطح کے سالانہ سپورٹس ادبی و ثقافتی مقابلہ جات میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے ،انہوں نے مزید کہاکہ کھیل انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں جبکہ تعلیم کے لئے بھی مفید ثابت ہوتے ہیں ،چوہدری محمد یار تُلہ نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں