نہر شاہ پور برانچ میں آبپاشی کا پانی کم زمیندار اور کاشتکار شدید پریشان
بھیرہ(نامہ نگار)نہر شاہ پور برانچ میں آبپاشی کا پانی کم مقدار میں چھوڑے جانے پر علاقہ بھر کے زمیندار اور کاشتکار شدید پریشان ہیں۔
پانی کی قلت کے باعث گندم کی بروقت بوائی شدید متاثر ہو رہی ہے، کم مقدار میں آنے والا پانی کھالوں اور موگہ جات تک پہنچ ہی نہیں پا رہا۔ تحصیل بار بھیرہ کے ایگزیکٹو رکن نمبردار سردار محمود منور خان ایڈووکیٹ شکیل عباس جنجوعہ حیدر شمشاد خان ایڈووکیٹ حمزہ شمشاد خان ایڈووکیٹ اور زبیر اسلم طور نے کہا ہے کہ کسان پہلے ہی مہنگائی، ڈیزل کے نرخوں اور زرعی اخراجات میں اضافے سے مشکلات سے دوچار ہیں، اور اب نہری پانی کی کمی ان کے لیے مزید مسائل پیدا کر رہی ہے۔