تیز رفتار کار راہگیرسے ٹکرا کر ڈیوائیڈر کے جنگلے پر چڑھ گئی ،زخمی کی حالت نازک

تیز رفتار کار راہگیرسے ٹکرا کر ڈیوائیڈر کے  جنگلے پر چڑھ گئی ،زخمی کی حالت نازک

خوشاب(نمائندہ دُنیا)سرور شہید چوک جوہر آبادمیں تیز رفتار کار راہگیرسے ٹکرا کر ڈیوائیڈر کے جنگلے پر چڑھ گئی ، راہگیر خواجہ محمد حسین شدید زخمی ہو گیا، حالت تشویشناک ہے۔۔۔

 حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے مضروب خواجہ محمد حسین کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر لائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں