6افراد کا 16سالہ نوجوان پر تشدد،ویڈیو بنا کر وائرل کر دی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی موضع بونگہ جھمٹ میں یونس وغیرہ نصف درجن سے زائد افراد نے 16 سالہ دلاور عباس کو راستہ میں روک کر مارمار کر ادھ موا کر دیا۔
اور اس دوران ویڈیو بھی بناتے رہے ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے اور ویڈیو وائرل کر دی ،متاثرہ نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اسے بے جا تنگ کرتے ہیں منع کرنے پر انہوں نے تشدد کیا۔ کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے دو نامزد اور چھ ناملوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔