جعلی چیکوں اور امانت میں خیانت کے ذریعے لاکھوں کا فراڈ

جعلی چیکوں اور امانت میں خیانت کے ذریعے لاکھوں کا فراڈ

محمد شہباز سے 77لاکھ ،محمد یوسف سے 55،وسیم سے 12لاکھ کا ہتھیا لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں کاروباری لین دین کے دوران جعلی چیکوں اور امانت میں خیانت کے ذریعے شاداب ٹاؤن کے محمد شہباز سے وسیم اقبال نے 70 لاکھ روپے ،کلکتہ ہاؤس کے محمد یوسف سے محمد عظیم نے 55 لاکھ روپے ،شمالی کے وسیم یعقوب سے فلک شیر نے 12 لاکھ روپے ،بھیرہ میں محمد آصف سے مدثر شہزاد نے 15لاکھ روپے ،فیکٹری ایریا بھلوال کے عبید اﷲ سے محمد علیم نے 14لاکھ روپے ،اعوان کالونی کے غلام مصطفی سے ثقلین مرتضیٰ نے اڑھائی لاکھ روپے کی رقوم جبکہ ،گلشن رحما ن کے محمد مشر ف سے وقاص نے قیمتی گاڑی حاصل کر کے خرد برد کر لی، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں