کتے کے کاٹنے سے بچہ زخمی ،2مالکان کوگرفتار کر لیا گیا
بھلوال(نمائندہ دنیا)تھانہ بھلوال صدر پولیس نے 5 سالہ بچے محمد عادل سیف پر مدینہ کالونی میں کتے کے حملے کے افسوسناک واقعے پر نامزد ملزمان دوست محمد اور محمد رفیق کو گرفتار کر لیا۔
زخمی عادل سیف کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا بچے کا علاج معالجہ کروایا گیا ہے اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔