یونیورسٹی آف سرگودھا میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا میں  بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ علومِ اسلامیہ کے زیر اہتمام \'\'پاکستان اور مصر میں تفسیر اور علومِ القرآن کی روایت:علمی، فکری اور تاریخی زاویے \'\' کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں پاکستان اور مصر سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہرینِ قرآن و تفسیر نے شرکت کی۔ ڈاکٹر فیروز الدین شاہ ، ڈاکٹر سعد صدیقی ،ڈاکٹر یاسر عرفات نے خطاب کیا۔ جامعہ الازہر مصر کے چیئرمین شعبہ تفسیر و علومِ القرآن ڈاکٹر شیخ احمد محمد سالم الشرقاوی نے مصر میں تفسیر اور علومِ القرآن کے میدان میں جاری علمی و تحقیقی سرگرمیوں کا جامع تذکرہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں