سرگودھا سپورٹس سٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنیکا منصوبہ التواء کا شکار

سرگودھا سپورٹس سٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنیکا منصوبہ التواء کا شکار

15کروڑ کی منظوری دیکر5کروڑ جاری ،فنڈز نہ ملنے پر کام سست روی کا شکارہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے سرگودھا سپورٹس سٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ فنڈزجاری نہ ہونے کی وجہ سے التواء کا شکار ہو کر رہ گیا ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال وزیر اعلیٰ پنجاب پیکیج سے 15کروڑ کی لاگت سے سرگودھا سپورٹس سٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے پانچ کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے تھے جس پر ٹھیکیدار نے کام بھی شروع کر دیا فلڈ لائٹس کے لئے پولز بھی پہنچ گئے ہیں لیکن فنڈز التوا کا شکار ہونے پر منصوبہ سست روی کا شکار ہو گیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں