لکڑی کاٹتے محنت کش کا سر کٹ گیا،موقع پر جاں بحق
مشین کا ٹاپہ ٹوٹ کر محمد قیوم کی گردن پر لگا ،میت ورثا کے حوالے
خوشاب(نمائندہ دُنیا)تھل کے گاوں روڈہ میں ہسپتال چوک کے قریب لکڑی کا کام کرنیوالا ایک محنت کش محمد قیوم نہالکہ کٹر مشین کے ٹاپے کی زد میں آ کر جا ں بحق ہو گیا موضع روڈہ کا رہائشی کٹر مشین کے ذریعے لکڑی کاٹ رہا تھا کہ مشین کا ٹاپہ ٹوٹ کر اس کی گردن پر لگا جس سے اسکے سر آدھا حصہ کٹ کر الگ ہو گیا اور وہ موقع پر جان بحق ہو گیا ، متوفی کی میت دیہی مرکز صحت روڈہ منتقل کی گئی جہا ں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے ۔