ہائی سکول نمبر 1 میں موک ایکسرسائز ،1500طلبا کی ٹریننگ

ہائی سکول نمبر 1 میں موک  ایکسرسائز ،1500طلبا کی ٹریننگ

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) دہشت گردی اور ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی سکول نمبر 1 میں موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا۔

 جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ٹرینرز نے سکول کے طلباء کو ٹریننگ دی موک ایکسرسائز کا اہتمام قدیمی تعلیمی ادارے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 سلانوالی میں کیا گیا جس میں تقریبا 1500 سے زائد طلباء نے ٹریننگ میں حصہ لیا اس موقع پر سکول اساتذہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں