قومیں میٹرو بس اورنج ٹرین چلانے سے ترقی نہیں کرتیں، عبدالرحمن

 قومیں میٹرو بس اورنج ٹرین چلانے  سے ترقی نہیں کرتیں، عبدالرحمن

بھلوال(نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی کے رہنما عبدالرحمن نے کہا ہے کہ قومیں میٹرو بس اورنج ٹرین چلانے سے ترقی نہیں کرتی بلکہ قوم دیانتداری اور۔۔۔

 قوم کے پیسے کو ایمانداری سے خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم کو عام کرنے سے ہوتی ہے بدقسمتی سے پاکستان میں یہ تمام چیزیں نایاب ہیں لوگوں کو نالی گٹر کی سیاست میں الجھا کر اور ان کے لیے ٹریفک جرمانے بجلی کے بل گیس اور اسی طرح مختلف قسم کے ٹیکس لگا کر انہیں اس قابل نہیں چھوڑا کہ وہ اپنے حق کے لیے آواز اٹھا سکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں