لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن

 لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کیلئے  روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن

میانوالی (نامہ نگار )میانوالی پولیس کی جانب سے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کومبنگ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری، میانوالی پولیس کی جانب سے حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر شر پسند عناصر اور کالعدم جماعت کے کارکنان کی گرفتاریوں اور ضلع بھر میں لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کیے جارہے ہیں۔

میانوالی پولیس نے ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی دیگر حساس اداروں کے ساتھ ملکر تھانہ صدر، چاپری، موسیٰ خیل، پیرپہائی، ہرنولی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔دوران سرچ آپریشن گھروں، ڈیرہ جات کی تلاشی لی گئی اور افراد کی پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویری فکیشن کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں