عیسیٰ خیل سے اغوا ہونیوالی دوشیزہ ناکے پر باز یاب
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ خالق آباد نے خصوصی چیکنگ کیلئے کی گئی ناکہ بندی کے دوران میانوالی کے علاقہ عیسیٰ خیل سے اغوا ہونیوالی دوشیزہ کو باز یاب کر لیا۔
لڑکی کے اغواء کا تھانہ عیسٰی خیل میں مقدمہ درج تھا، لڑکی کی شناخت اور تصدیق کے بعد اسے اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیاہے ۔