امانتاًرکھوائے گئے طلائی زیورات کی جگہ نقلی واپس ،مقدمہ درج

امانتاًرکھوائے گئے طلائی زیورات کی جگہ نقلی واپس ،مقدمہ درج

مکان کی تعمیر کے دوران 11لاکھ کے زیور ضمیر الحسن،اہلیہ کو دئیے تھے ،ضیغم

شاہ پور(نمائندہ دنیا ) قریبی قصبہ بونگہ جھمٹ میں ضمیر الحسن اور اس کی اہلیہ نے امانتاً رکھوائے گئے طلائی زیورات کے بدلے اپنے ہی گائوں کے رہائشی ضیغم عباس کو جعلی طلائی زیورات دے دیئے جس پر ضیغم عباس نے دونوں کے خلاف پولیس تھانہ شاہ پور میں مقدمہ درج کرا دیا ۔ ضیغم عباس نے رپورٹ درج کرائی کہ پانچ چھ ماہ پہلے اس نے مکان تعمیر کرنے سے پہلے اپنا گھریلو سامان اور طلائی زیورات مالیتی گیارہ لاکھ روپے اپنے ہمسائے ضمیر الحسن کے گھر بطور امانت رکھوا دیئے ، اب مکان کی تعمیر کے بعد وہ اپنے زیورات واپس لینے گیا ، ملزمان نے زیورات واپس کر دیئے جو اس نے سنار سے چیک کرائے تو جعلی نکلے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں