محکمہ زراعت میں ملازمین کی کمی، بھرتیوں کیلئے سفارشات

محکمہ زراعت میں ملازمین کی کمی، بھرتیوں کیلئے سفارشات

طویل عرصے سے بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ میں شدید کمی ہو گئی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)محکمہ زراعت کی کارکردگی متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر افسران و ملازمین کی خالی پوسٹوں پر بھرتی کے لیے سفارشات حکام بالا کو ارسال کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق طویل عرصے سے بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ میں شدید کمی ہو گئی ہے ۔اس وقت سرگودھا ڈویژن کے محکمہ زراعت میں گریڈ ایک سے لے کر گریڈ سترہ تک تین سو سے زائد پوسٹیں خالی ہیں، جن میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ بالخصوص ضلع سرگودھا میں 398 میں سے 159 پوسٹیں خالی ہیں اور آئندہ چند ماہ میں مزید تقریباً تیس خالی سیٹیں بڑھنے کا امکان ہے ۔ملازمین کی کمی نے محکمہ کی کارکردگی کو مفلوج کر دیا ہے ، جبکہ بھجوائی گئی سفارشات میں خالی سیٹوں پر افسران و ملازمین کی تعیناتی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں