ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سر گو دھا میں تنخواہوں کی تاخیر

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سر گو دھا میں تنخواہوں کی تاخیر

تاخیر سے ادائیگی کا مقصد ٹھیکیدار کو مالی فائدہ پہنچانا ہے ، ملازمین ناراض

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ذرائع کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سرگودھا میں مبینہ طور پر انتظامیہ کی ملی بھگت سے ٹھیکیدار نے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے دی گئی رقم اپنے اکاؤنٹ میں رکھ کر منافع کمانا شروع کر دیا ہے ۔ماہ نومبر کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے رقم 30 اکتوبر کو کمپنی کو بذریعہ چیک فراہم کی گئی تھی، لیکن ملازمین کو تنخواہیں بروقت نہیں ملیں۔ ذرائع کے مطابق تاخیر سے ادائیگی کا مقصد ٹھیکیدار کو مالی فائدہ پہنچانا ہے ، جس پر ملازمین میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں