خشک سردی سے پیدا بیماریوں سے بچاؤ کیلئے احتیاط ضروری

خشک سردی سے پیدا بیماریوں سے بچاؤ کیلئے احتیاط ضروری

لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے بڑی وجہ احتیاط نہ کرنا ہے :ڈاکٹر نعمان

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)موجودہ خشک سردی نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کے لیے بھی مختلف بیماریوں کا موجب بن رہی ہے ۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ احتیاط کے اقدامات کرنے سے لوگوں کو بعد میں ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت کم ہو جاتی ہے ، لیکن دیکھا گیا ہے کہ معاشرے میں احتیاط کی کمی کے باعث بچے ، بوڑھے اور جوان بھی خشک سردی کی لپیٹ میں آ کر بیمار ہو رہے ہیں۔ڈاکٹر نعمان خالد قریشی نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، جس کی بڑی وجہ احتیاط نہ کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھوڑا سا احتیاط ہمیں مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے ، کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں