احکامات عمل نہ کر نیوالے افسروں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ
وزیر اعلیٰ کے ڈائریکٹو کی ایک بڑی تعداد مختلف اداروں میں التواء کا شکار ہے
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری محکموں اور اداروں کو سخت ہدایت کی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے جاری کردہ ڈائریکٹو پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کیا جائے اور اس کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے ڈائریکٹو کی ایک بڑی تعداد مختلف اداروں میں التواء کا شکار ہے ، جبکہ تمام ڈیٹا آن لائن ہونے کی وجہ سے متعلقہ افسران کو یاد دہانی کے نوٹسز بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔ تاہم، اب تک صورتحال مخدوش ہے ۔حکام نے واضح کیا ہے کہ عملدرآمد نہ کرنے والے افسران کے خلاف پیدا ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سختی سے عملدرآمد کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیجیں تاکہ صوبائی سطح پر اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔