عمران خان اور فیض حمید اپنے اعمال کی سزا بھگت رہے :تسنیم قریشی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سابق وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی نے کہا کہ عمران خان اور فیض حمید اپنے اعمال کی سزا بھگت رہے ہیں۔۔۔
اور ملک و قوم پر ان کے کیے گئے اقدامات کے اثرات برسوں تک محسوس کیے جائینگے ۔انہوں نے فیض حمید کے کوٹ مارشل کے فیصلے کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ آئندہ کے لیے پیغام ہے۔ کہ کوئی بھی سیاسی شخصیت ایسی سنگین غلطیاں نہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آج مکافات عمل سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی وطن عزیز کی وہ جمہوری قوت ہے جس نے ہمیشہ آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آمروں کو بھاگنے پر مجبور کیا۔ پیپلزپارٹی کے قائدین کی قربانیاں دنیا سیاست کا قیمتی اثاثہ ہیں اور آئندہ بھی پارٹی ملک، قوم اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔