میانوالی: 40 سال پرانے قتل کے مقدمے کی تاریخی صلح

میانوالی: 40 سال پرانے قتل کے مقدمے کی تاریخی صلح

جامعہ امامیہ مسجد، محلہ دراز خیل کمرمشانی میں تقریب ، لو گوں کی بڑی تعداد میں شرکت

میانوالی (نامہ نگار FLX0363)  کمرمشانی کی تاریخ میں تقریباً چالیس سال پرانے قتل کے مقدمے کی صلح کی ایک تاریخی تقریب جامعہ امامیہ مسجد، محلہ دراز خیل کمرمشانی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر علاقہ بھر سے معززین، عمائدین اور مختلف مکتبہ فکر کے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔یہ صلح دراز خیل اور لوہان خیل خاندانوں کے درمیان عمل میں آئی، جس میں فریقین نے باہمی رضامندی سے پرانی دشمنی کو ختم کرتے ہوئے امن و بھائی چارے کی نئی مثال قائم کی۔ تقریباً چالیس سال قبل لوہان خیل برادری کی جانب سے دراز خیل برادری کا ایک فرد قتل ہوا تھا، جس کا تنازعہ برسوں جاری رہا۔صلح امن کمیٹی کمرمشانی نے اس صلح عمل میں مرکزی کردار ادا کیا، جبکہ غلام بشیر خان جعفری، مولانا جعفر نقوی اور مرید عباس خان نے بھی اہم خدمات انجام دیں۔ مقررین نے اس اقدام کو علاقے کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات معاشرے میں امن، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں