ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ
شاہ پور (نمائندہ دُنیا )ڈی آئی جی جیل خانہ جات چودھری سعید اللہ گوندل نے ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ کیا اور ۔۔
جیل کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مظہر اقبال پنجوتھہ اور دیگر جیل حکام موجود تھے ۔ڈی آئی جی نے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سکیورٹی انتظامات، خواتین و نوعمر وارڈ، پی سی او، جیل اسکول، خوراک کے معیار اور جیل ہسپتال میں ادویات و طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے قیدیوں سے مسائل بھی دریافت کیے اور اسیر قیدیوں میں جرسیوں کی تقسیم کی۔ جیل آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔