جناح پارک کی تزئین و آرائش کیلئے پلان بنانے کی ہدایت

جناح پارک کی تزئین و آرائش کیلئے پلان بنانے کی ہدایت

عوام کے لیے معیاری اور عمدہ تفریحی مقام میں تبدیل کیا جائے گا

بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی نے جناح پارک کا دورہ کیا اور پارک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے پارکوں کو مرحلہ وار عوام کے لیے معیاری اور عمدہ تفریحی مقامات میں تبدیل کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ میونسپل کمیٹی، فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور ضلع کونسل باہمی رابطے سے پارکوں کی تزئین و آرائش پر بھرپور توجہ دیں اور حکومتِ پنجاب کے ویژن کے مطابق بیوٹی فکیشن پلان پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے جناح پارک میں واکنگ ٹریک کی مرمت، پودوں کی مناسب دیکھ بھال، سیٹنگ شیڈ کی مرمت اور رنگ و روغن کے حوالے سے جامع اور خصوصی پلان مرتب کر کے فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا، محفوظ اور خوشگوار تفریحی ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں