ناجائز قبضوں کے خاتمے کے لیے اہم اجلاس، حکمت عملی تیار
نائب تحصیلدار رانا علی ، صدر انجمن پٹواریاں مہر منیر ، حاجی اصغر دھول کی شرکت
شاہ پور (نمائندہ دُنیا )اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور ڈاکٹر عابد ممتاز خان کی زیر صدارت دوسروں کی املاک پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قبضہ سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں اور ان کے ازالے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی گئی۔اجلاس میں نائب تحصیلدار رانا علی حسن، صدر انجمن پٹواریاں مہر منیر احمد، حاجی اصغر دھول اور دیگر سائلین نے شرکت کی۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے عوام دوست قرار دیا۔