گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج شاہ پور میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی موک ایکسرسائز

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج شاہ پور میں  ہنگامی حالات سے نمٹنے کی موک ایکسرسائز

شاہ پور (نمائندہ دُنیا )ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایات پر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج شاہ پور میں ہنگامی حالات سے۔۔۔

 نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق مشق کے دوران فرضی ہنگامی صورتحال پیدا کی گئی، جس میں پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں نے فوری اور مؤثر ردعمل کا مظاہرہ کیا۔ موک ایکسرسائز کا مقصد طلبہ و اساتذہ کو محفوظ انخلا اور بروقت اقدامات کی عملی تربیت فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر پرنسپل میاں محمد اکرم، پروفیسر ڈاکٹر سکندر حیات، شعیب بغدادی، سپیشل برانچ کے محمد سرفراز، محمد قاسم اور دیگر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں