سی سی ڈی کی کارکردگی قابلِ تحسین سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ
خوشاب (نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب کے سماجی و عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے قائم کردہ کرائمز کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے
مطالبہ کیا ہے کہ اس ادارے کے افسران و اہلکاروں کو ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ سی سی ڈی اہلکار جان ہتھیلی پر رکھ کر خطرناک مجرموں کا تعاقب کرتے ہیں مگر انہیں کنوینس الاؤنس، سہولیات اور بروقت ترقی نہیں دی جا رہی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ سی سی ڈی اسٹاف کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا فوری ازالہ کیا جائے ۔