پیرا فورس نے 183 کنال 5 مرلے اراضی واگزار کرا دی

پیرا فورس نے 183 کنال 5 مرلے اراضی واگزار کرا دی

زمیندار ربنواز ڈھڈی کی اراضی پر حقیقی بھائی رائے سرفراز نے قبضہ کر رکھا تھا

فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دُنیا)پیرا فورس نے کارروائی کرتے ہوئے حقیقی بھائی کے قبضے سے 183 کنال 5 مرلے اراضی واگزار کرا کر اصل مالک کے حوالے کر دی۔ نواحی موضع میر احمد شیر گڑھ کے زمیندار ربنواز ڈھڈی کی اراضی پر اس کے حقیقی بھائی رائے سرفراز نے والد کی وفات کے بعد قبضہ کر رکھا تھا۔ دونوں بھائیوں کے درمیان اراضی کی حوالگی کے معاملے پر طویل عرصے تک عدالتی مقدمہ بازی جاری رہی۔ عدالتی فیصلوں کے باوجود ربنواز ڈھڈی اپنی اراضی حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ربنواز ڈھڈی نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو اپنی اراضی واگزار کرانے کے لیے درخواست دی، جس پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے پیرا فورس تحصیل ساہیوال کو فوری قبضہ واگزار کرانے کا حکم دیا۔ جس پر پیرا فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 183 کنال 5 مرلے اراضی کا قبضہ اصل مالک کے حوالے کرا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں