5 رکنی چوری گینگ گرفتار، 24 لاکھ سے زائد کا مال برآمد

 5 رکنی چوری گینگ گرفتار، 24 لاکھ سے زائد کا مال برآمد

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پولیس نے چوری کے 15 مقدمات میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کر کے ساڑھے 24 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے ۔تھانہ فیکٹری ایریا ۔۔

پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کے دوران ارسلان، بلال، آصف، شہزاد اور خلیل کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے 8 مسروقہ موٹر سائیکلیں، مسروقہ طلائی زیورات، مسروقہ مویشی اور نقدی برآمد ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے اور ملزمان کے دیگر ممکنہ جرائم کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں