بیوہ خاتون سے نکاح کے جھانسے میں زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

بیوہ خاتون سے نکاح کے جھانسے  میں زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)کوٹ بھائی خان کی رہائشی بیوہ خاتون مسماۃ (ر) نے پولیس کو بتایا ہے کہ دیہہ کے رہائشی محمد امجد نے۔۔

 اسے نکاح کے بہانے گھر بلایا اور کہا کہ مولوی اور گواہان پہلے ہی پہنچ چکے ہیں۔خاتون کے مطابق جب وہ وہاں پہنچی تو اس کے علاوہ کوئی موجود نہ تھا۔ ملزم نے مبینہ طور پر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم خاتون نے مزاحمت کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو کر تھانے پہنچ کر اطلاع دی۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں