بلاک 31 میں نیا فیملی پارک شہریوں کیلئے کھول دیا گیا

بلاک 31 میں نیا فیملی پارک شہریوں کیلئے کھول دیا گیا

تقریب میں ایم ڈی ہارٹیکلچر اتھارٹی محمد ارشد کی شرکت ، تمام سہولیاے دستیاب

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان کی ہدایت پر شہریوں کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرتے ہوئے پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے ) نے بلاک نمبر 31 میں نیا فیملی پارک مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دیا۔ کمشنر نے افتتاح اہل علاقہ کے بچوں کے ساتھ کیا جس سے شہریوں کے دل جیت لیے ۔تقریب میں ایم ڈی ہارٹیکلچر اتھارٹی محمد ارشد، سی او ایم سی ماجد بن احمد، مقامی شہری اور فیملیز بڑی تعداد میں شریک تھیں۔ بلاک 31 کی یہ جگہ پہلے ایک جوہڑ تھی جس میں بدبو، مچھر اور گندگی کے باعث شہری شدید پریشان تھے ۔کمشنر نے دورے کے دوران صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے پی ایچ اے کو ہدایت دی کہ جوہڑ کو محفوظ اور معیاری پارک میں تبدیل کیا جائے ۔ پی ایچ اے حکام نے کام مکمل کرتے ہوئے پارک میں گھاس، بیٹھنے کی جگہیں، کنوپی، واکنگ ٹریک، لائٹس، جھولے ، سایہ دار پودے اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کیں۔کمشنر سرگودھا جہانزیب اعوان نے کہا کہ پارک سے اہل علاقہ کو صاف، محفوظ اور کھلی تفریح گاہ میسر آئے گی، خواتین صبح کی سیر کر سکیں گی، بچے محفوظ ماحول میں کھیلیں گے اور لوگ شام کو گھر کے قریب بیٹھ سکیں گے ۔ اس موقع پر بچوں نے شجر کاری بھی کی اور عہد کیا کہ وہ اپنے پارک کی طرح شہر اور ملک کو بھی خوبصورت بنائیں گے ۔علاقہ مکینوں نے کمشنر اور پی ایچ اے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جوہڑ کی بدبو، گندگی اور مچھروں سے نجات شہریوں کے لیے ایک بڑی سہولت ہے اور اب انہیں گھر کے قریب بہتر تفریحی مقام مل گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں