ڈاکٹر فیصل مسعود ہسپتال کے گارڈز کا احتجاج،گیٹ بند کر دئیے
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر فیصل مسعود ہسپتال کے سیکورٹی گارڈز نے گزشتہ شب احتجاج کرتے ہوئے ہسپتال کا مین گیٹ بند کر دیا،
نجی سیکورٹی کمپنی کے ملازمین نے کمپنی حکام کے خلاف شدید احتجاج کیا ،احتجاج میں ڈاکٹر مسعود ہسپتال ، مولا بخش ہسپتال اور لاری اڈا کے گارڈزشامل تھے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کمپنی حکام ہمیں اپنے کینو والے باغ میں کام کرنے پر مجبور کرتے ہے جبکہ ہم صرف سکیوٹی ڈیوٹی کے پابند ہیں ،احتجاج کی وجہ سے ہسپتال میں آنے جانے والے مریضوں اور انکے لواحقین کو پریشانی کاسامناپڑا،بعدازاں ہسپتال انتظامیہ کی مداخلت پر گارڈز نے احتجاج ختم کر کے گیٹ کھول دیا۔