سنی علماء کونسل اور دیگر مذہبی تنظیموں کے زیرِ اہتمام مطالباتی ریلی
بھیرہ(نامہ نگار)سنی علماء کونسل اور دیگر مذہبی تنظیموں کے زیرِ اہتمام مطالباتی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
گنج منڈی بھیرہ سے شروع ہونے والی اس ریلی کی قیادت مولانا عبدالروف راشدی، مفتی محمد عثمان علی، قاری محمد اکرم عثمانی، محمد اعجاز حیدری و دیگر علماء کرام نے کی۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یومِ وفات کے سلسلے میں نکالی گئی اس ریلی سے گنج منڈی اور چوک دروازہ چکوالا میں خطاب کرتے ہوئے قاری محمد اکرم عثمانی اور مفتی محمد عثمان علی نے مطالبہ کیا کہ تمام خلفائے راشدینؓ کے ایام پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا جائے اور انہیں سرکاری سطح پر منایا جائے ۔