26سو لٹر ملاوٹی اور غیر معیاری دودھ تلف کر دیا گیا

26سو لٹر ملاوٹی اور غیر معیاری دودھ تلف کر دیا گیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے 2ملک کولیکشن سینٹرز کیخلاف کاروائی کی اور 26سو لٹر ملاوٹی اور غیر معیاری دودھ تلف کر دیا ۔

مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔ملاوٹی دودھ سرگودھا اور جھنگ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا بتایا جاتا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے ساہی وال اور ترکھانوالہ میں موجود ملک کولیکشن سینٹرز کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 2600 لیٹر ملاوٹی اور غیر معیاری دودھ تلف کردیا۔ ملک کولیکشن سینٹر کے مالکان کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے جبکہ ملک کولیکشن سینٹرز کو فوری طور پر بند کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں