چار اشتہاری ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
کمرمشانی (نمائندہ دنیا) تھانہ کمرمشانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔
محمد سیف اللہ، عنایت اللہ، محمد اسلم اور سمیع اللہ گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں ،۔ ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، رائفل 303 اور دو عدد پستول 30 بور برآمد ہوئے ۔ ملزمان اسلحہ کا کوئی لائسنس پیش نہ کر سکے ، جس پر ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ۔