بینچ و بار کے مابین اعتماد کی فضا کو مضبوط بنانا ان کی اولین ترجیح :ملک زبیر حیات

 بینچ و بار کے مابین اعتماد کی فضا کو مضبوط  بنانا ان کی اولین ترجیح :ملک زبیر حیات

خوشاب (نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ بار جوہرآباد کے انتخابات میں اتراء گروپ کے صدارتی امیدوار ملک زبیر حیات اترا ایڈووکیٹ نے کہا ہے۔

کہ وکلاء کے حقوق کا تحفظ اور بینچ و بار کے مابین اعتماد کی فضا کو مضبوط بنانا ان کی اولین ترجیح ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد ان اہداف کے حصول کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کے حقوق کیلئے جدوجہد کا جذبہ انہیں اپنے والد مرحوم ملک محمد حیات اترا ایڈووکیٹ سے ورثے میں ملا ہے اور وہ انہی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بار کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں