خوشاب:خواتین وکلاء کیلئے تین نئے بار رومز کی منظوری

خوشاب:خواتین وکلاء کیلئے  تین نئے بار رومز کی منظوری

خوشاب (نمائندہ دنیا) حکومت پنجاب نے ضلع خوشاب میں خواتین وکلاء کیلئے تین نئے لیڈیز بار رومز کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے ۔

یہ بار رومز جوڈیشل کمپلیکس جوہرآباد، جوڈیشل کمپلیکس نورپور تھل اور جوڈیشل کمپلیکس قائدآباد میں تعمیر کئے جائیں گے ۔ منظوری کے بعد محکمہ بلڈنگز خوشاب نے منصوبے کیلئے باقاعدہ پیپر ورک کا آغاز کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں