خنان خیل خاندان عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہے ، عبدالمجید خنان خیل
کلورکوٹ (نمائندہ دنیا) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر اور سابق ایم این اے عبدالمجید خان خنان خیل نے کہا ہے کہ خنان خیل خاندان کی سیاست کی بنیاد عوام کی بے لوث خدمت اور حلقہ کی ترقی ہے ۔
کلورکوٹ کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت نے ان کی کوششوں سے اڑھائی ارب روپے کا میگا پراجیکٹ پل منظور کیا، جو اپروچ روڈز کی تکمیل کے بعد جلد فعال ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کلورکوٹ شہر کی خوبصورتی کیلئے 32 کروڑ روپے کا منصوبہ بھی منظور کیا ہے ، جس پر کام جاری ہے ۔