چیمبر آف کامرس کاروباری افراد کو معاونت فراہم کر رہا :میاں محمد عمران
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر میاں محمد عمران نے کہا ہے ۔۔۔
کہ چیمبر آف کامرس ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو کاروباری معاونت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر کی کوششوں کی وجہ سے ڈویژن بھر کے چاروں اضلاع خوشاب، میانوالی، بھکر اور سرگودھا میں کاروباری سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں۔میاں محمد عمران نے کاروباری افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر آف کامرس کے دروازے تمام وقت کھلے ہیں اور جو بھی کاروباری حضرات رہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ چیمبر کے پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ کاروباری حضرات اپنے کاروبار کی رجسٹریشن کروائیں اور چیمبر آف کامرس کی ممبرشپ حاصل کریں تاکہ کاروبار کے مواقع سے بھرپور رہنمائی حاصل ہو سکے ۔