سنوکر کلب جھگڑے کے بعد مخالف کے گھر فائرنگ، مقدمہ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سنوکر کلب میں جھگڑے کے بعد 56الف جنوبی کے الطاف کا گھر فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ ۔۔۔
بتایا جاتا ہے کہ محمد عمیر اور الطاف کھیل کے دوران تلخ کلامی میں الجھ گئے ، تاہم موقع پر موجود افراد نے بیچ بچاؤ کروا دیا۔کچھ دیر بعد محمد عمیر مسلح ہو کر الطاف کے گھر پہنچ گیا اور چھت پر چڑھ کر فائرنگ کر دی، جس سے اہل خانہ کمروں میں چھپ کر اپنی جان محفوظ کر سکے ۔ فائرنگ سے گھر کی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس نے اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔