والی بال میچ کے دوران لڑائی ،مخالف کھلاڑی پر چاقو سے حملہ
فیضان اور علی رضا کی تلخ کلامی ہوئی ،پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا
سرگودہا (سٹاف رپورٹر)والی بال میچ کے دوران تلخ کلامی اور گالم گلوچ کے تنازعہ پر مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو چھری کے پے در پے وار کر کے شدید زخمی کر دیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ کوٹ بھائی خان میں والی بال میچ کے دوران فیضان اور علی رضا کی تلخ لامی ہوئی جس پر فیضان نے چھری کے پے در پے وار کر کے علی رضا کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔