ڈپٹی کمشنر خوشاب کا اراضی ریکارڈ سنٹر جوہرآباد کا دورہ
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے اراضی ریکارڈ سنٹر جوہرآباد کا دورہ کیا۔۔۔
اس موقع پراراضی ریکارڈ سنٹر سٹاف اور سائلین موجود تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اراضی ریکارڈ سنٹر پرفرد، انتقال ،رجسٹری اور ٹوکن سیکشن کا تفصیلی معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر آنے والے سائلین کو کسی بھی کام میں دشواری پیش نہیں آنی چا ہیے آن لائن سسٹم کو فعال رکھا جائے۔ تاکہ سائلین کی فوری دار رسی ہو سکے ۔