بھاگٹانوالہ:چوری کی وارداتوں میں اضافہ، تعلیمی ادارہ بھی محفوظ نہ رہا

بھاگٹانوالہ:چوری کی وارداتوں میں  اضافہ، تعلیمی ادارہ بھی محفوظ نہ رہا

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں چوری کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔۔۔

 ، جہاں نامعلوم چور بے لگام ہو گئے ہیں اور تعلیمی ادارے بھی محفوظ نہیں رہے ۔نامعلوم چور لقمان کے ایک ایلیمنٹری سکول میں داخل ہو گئے اور وہاں سے تقریباً 2 لاکھ 15 ہزار 200 روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ سامان برآمد کر لیا جائے گا۔ پولیس نے شہریوں اور تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں