بھاگٹانوالہ: بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر دعائیہ اجتماعات

بھاگٹانوالہ: بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر دعائیہ اجتماعات

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر مختلف تقاریب اور دعائیہ اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔۔۔۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ایل ایف کے سینئر نائب صدر راجہ انیس اکبر جنجوعہ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ بینظیر بھٹو شہید آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کی ملک و قوم کے لیے دی گئی لازوال قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔راجہ انیس اکبر جنجوعہ نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی شہادت دراصل ملک و قوم کے روشن مستقبل کے لیے تھی۔

 جس نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک انمٹ باب رقم کیا۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کا مشن عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ تھا، جسے پاکستان پیپلز پارٹی ہر صورت جاری رکھے گی۔ آخر میں انہوں نے شہید قائد کے درجات کی بلندی اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے دعائیں کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں