خانقاہ سراجیہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک زخمی
کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں کے نواحی علاقے خانقاہ سراجیہ میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمی کی شناخت بلال تلوکر کے نام سے ہوئی ہے ، جس کا اپنے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ اسی رنجش کی بنا پر مخالفین نے مبینہ طور پر تیس بور پستول سے فائرنگ کی، جس سے بلال تلوکر شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔