ماں بیٹے سمیت 4 افراد پر تشدد کے واقعات ،مقدمات درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پر تشدد واقعات کے دوران 7 شمالی میں محمد عمران کو نامعلوم افراد نے ہنٹر اور ڈنڈوں سے مار مار کر ادھ موا کر دیا اور فرار ہوگئے۔۔۔
79شمالی میں مخالفین سے ملنے کی پاداش میں فہد وغیرہ نے اسامہ جبکہ19جنوبی میں رقم کے لین دین کے تنازعہ پر شعیب وغیرہ نے تنویر احمد اوراسکی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔