ناجائز اسلحہ کیخلاف مہم، مختلف کارروائیوں میں اسلحہ برآمد، چار افراد گرفتار
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں جرائم پیشہ عناصر کو غیر مسلح کرنے کے لیے ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف کارروائیوں میں چار افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
سٹی پولیس جوہر آباد نے دوران گشت ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 44 بور رائفل اور دس گولیاں برآمد کیں۔ نور پور تھل پولیس نے دوران چیکنگ دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک پسٹل، تین گولیاں اور ایک کاربین 12 بور برآمد کی۔ جبکہ صدر پولیس جوہر آباد نے ایک اور شخص کو گرفتار کر کے اس سے سیون ایم ایم رائفل اور دو گولیاں برآمد کیں۔چاروں افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔