قائد آباد:تحصیل بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع

قائد آباد:تحصیل بار ایسوسی ایشن کے  سالانہ انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع

قائد آباد (نمائندہ دنیا) تحصیل بار ایسوسی ایشن قائد آباد کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے گئے ہیں۔

تحصیل بار کے انتخابات آئندہ ماہ 10 جنوری 2026 بروز ہفتہ منعقد ہوں گے، جس کے لیے وکلاء برادری میں خاصی گہماگہمی پائی جا رہی ہے۔ الیکشن کے لیے مختلف گروپس کی جانب سے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ خالد اتراء گروپ کی طرف سے صدر کے عہدے کے لیے فتح خان نیازی ایڈووکیٹ جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے ملک پرویز اقبال گنجیال ایڈووکیٹ میدان میں ہیں۔ دوسری جانب قائد اعظم لائرز اور یونائٹیڈ گروپس کے مشترکہ امیدواروں میں صدر کے لیے ملک محمد رمضان اعوان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری کے لیے ملک قادر بخش گنجیال ایڈووکیٹ شامل ہیں۔تحصیل بار کے انتخابات میں وکلاء برادری کی جانب سے بھرپور شرکت متوقع ہے جبکہ دونوں پینلز کے درمیان سخت مقابلے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں