میونسپل کمیٹی شاہ پور کی فائربریگیڈ گاڑی ناکارہ ہوگئی

میونسپل کمیٹی شاہ پور کی فائربریگیڈ گاڑی ناکارہ ہوگئی

گاڑی 2001میں فراہم ،2ڈرائیوردئیے گئے ،دیکھ بھال نہ ہونے پر تباہ

شاہ پور صدر (نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی شاہ پور صدر کی واحد فائربریگیڈ گاڑی کھڑے کھڑے ناکارہ ہو گئی ، مرمت کا کوئی انتظام نہ ہو سکا ۔ یہ گاڑی 2001 میں سرگودہا کارپوریشن نے ایم سی شاہ پور صدر کو فراہم کی تھی جس کے ساتھ دو ڈرائیور بھیجے گئے تھے بعدازاں ڈرائیور واپس بلا لئے گئے ۔ ایم سی کے پاس ڈرائیور اور دیگر عملہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ گاڑی اولڈٹاون کمیٹی میں کھڑی کر دی گئی جہاں دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے یہ خستہ حالی کا شکار ہوتے ہوتے کباڑ بن گئی ، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ گاڑی فروخت کر کے آگ بجھانے کیلئے نئی فائربریگیڈ گاڑی خرید کی جائے تاکہ شاہ پور صدر و گردونواح میں آگ لگنے کی صورت میں فی الفور آگ بجھائی جا سکے۔ اور شہریوں کی قیمتی املاک کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔ اس سے پہلے آگ لگنے کی صورت میں سرگودہا اور خوشاب سے فائر بریگیڈ بلوائے جاتے ہیں جن کے آتے آتے لوگوں کو سامان جل کر راکھ ہو جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں